مہر خالد عباس سپرا ممبر  تحصیل امن کمیٹی کبیروالا نامزد

Aug 04, 2022

کبیروالا(نمائندہ نوائے وقت ) اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا محمد عمران ارشد نے مہر خالد عباس سپرا کو ممبر تحصیل امن کمیٹی کبیروالا نامزد کرتے ہوئے اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نومنتخب ممبر تحصیل امن کمیٹی کبیروالا مہر خالد عباس سپرا نے کہا کہ قیام امن،بھائی چارے،مذہبی رواداری اور ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اپنا کردار بھرپور انداز میں نبھاؤں گا۔

مزیدخبریں