لاہور(کلچرل رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں تین روزہ اسلامی خطاطی کی نمائش کا آغاز ہو گیا۔آرٹسٹوں نے نہایت خوبصورت انداز میں قرانی آیات کو لکھا ہے۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء فرحت جبیں نے نمائش کے انعقاد کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ نوجوانوں کا کام قابل ستائش ہے،دیکھنے والا روحانیت کے جذبات سے خود کو سرشار پاتا ہے۔ اسلامی خطاطی کافن ہمارے ورثے میں منفرد مقام رکھتا ہے،پاکستان میں خطاطی کے شعبے میں بہت کام ہوا ہے،الحمراء حوصلہ افزائی میں سرفہرست ہے۔نمائش کا انعقاد لاہو رآرٹس کونسل الحمراء اور وی ایس سی او پی کے کے مشترکہ تعاون سے کیا گیا۔
الحمراء میں اسلامی خطاطی نمائش، آرٹسٹوں نے خوبصورت انداز میں قرانی آیات لکھیں
Aug 04, 2022