عمران کے جھوٹوں پر کتاب لکھی جا سکتی ہے:اختر اقبال ڈار

Aug 04, 2022

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کا دعویدار خودداری اور غلامی سے نجات دینے کا بھاشن دینے والا امریکہ بھارت برطانیہ اور یو اے ای سے ممنوعہ فنڈنگ لینے والا خیراتی چور نکلا جھوٹا بیان حلفی اور فارم 1 غلط جمع کرانے سے عمران قانونی طور پر ڈکلیئر ہو گیا ہے میں عرصہ دراز سے کہہ رہا ہو کہ عمران کے جھوٹوں پر ایک کتاب لکھی جا سکتی ہیں۔ اختر ڈار نے کہا کہ پی ٹی آئی کی دستاویزات سٹیٹ بینک سے میچ نہیں کرتی اور 16 اکائونٹ کو چھپانا بے نامی اکائونٹس سے دوسرے اکائونٹ میں ٹرانزیکشن کرنا بھی بددیانتی کی انتہا ہے انہوں نے کہا کہ کھودا پہاڑ نکلا چوہا کہنے والے اب اس فیصلے کو چیلنج کیوں کر رہے ہیں شوکاز نوٹس آیا ہے اب ریفرنس بھی آئے گا فیصلہ بھی آئے گا اور سزا بھی ہوگی۔

مزیدخبریں