مورو میں 35 لاکھ روپے  سے زائد کی ڈکیتی


مورو/ہالانی (نامہ نگاران)تعلقہ مورو کی کاروباری شخصیت رانا عبدالستار نے صحافیوں کو بتایا کہ رات کے آخری اوقات میں وہ اپنے کمرے میں آرام کررہے تھے کہ 6  مسلح افراد نے ان کے گھر میں گھس کر ان کو باندھ دیا اور گھر والوں کو ہتھیاروں کے زور پر یرغمال بنا کر گھر میں رکھی 24 لاکھ نقدی کیش اور 7 تولہ سونا ڈکیتوں نے الماری کے دراز میں سے نکالا اور فرار ہوگئے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ڈکیتی ضلع نوشہروفیروز پولیس پر سوالیہ نشان ہے کہ ڈکیت کھلے عام گھوم رہے ہیں انہوں نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی شہید بینظیرآباد، ایس ایس پی نوشہروفیروز سے مطالبہ کیا ہے ان کی ڈکیتی جلد واپس کرائی جائے اور اس ڈکیتی میں ملوث تمام مجرمان کو اسلامی قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے۔

ای پیپر دی نیشن