قمبرشہدادکوٹ  میں ماتمی  جلوسوں کے روٹ کا جائزہ


شہدادکوٹ  (نامہ نگار)ایس ایس پی قمبرشہدادکوٹ بشیر احمد بروہی  ، ڈپٹی کمشنر قمبرشہدادکوٹ جاوید نبی کھوسو، ونگ کمانڈر 82 شہباز رینجرز لاڑکانہ کرنل درم محمد بیگ نے ضلع قمبرشہدادکوٹ کی تحصیل میروخان کی امام بارگاہوں اور ماتمی جلوسوں کے روٹ کا دورہ کیادورے کے دوران امام بارگاہوں اورماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق اس موقع پر امام بارگاہوں اور ماتمی جلوسوں کے منتظمین بھی موجود تھے جن سے بہتر سیکورٹی انتظامات کے لیے مشاورت کر کے ہدایات جاری کی گئیں۔ اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ وقت اور روٹ کے معاملے میں پابندی کی جائیگی۔ جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عمل کیا جائے گا۔منتظمین نے امید ظاہر کی کہ ہمیشہ کی طرح اس محرم الحرام  میں بھی امن و احترام کے ساتھ گزارا جائیگا۔  

ای پیپر دی نیشن