مذہبی منافرت روکنے کیلئے حکمت عملی تیار


پڈعیدن( نامہ نگار)  محرم الحرام کی سیکیورٹی کے حوالے سے  ایس ایس پی نوشہروفیروز  عبدالقیوم پتافی کی زیرِ صدارت  ایس ایس پی آفیس میں میٹنگ منعقد کی گئی ۔ اجلاس میں محرم الحرام  کے حوالے بالا افسران کی جانب سے دی گئیں ضروری ہدایات، ضابطہِ اخلاق، امن کمیٹیوں سے رابطے، ضلع انتظامیہ سے مکمل باہمی تعاون اور حفاظتی امور پر بریفنگ دی گئی۔ اس حوالے سے آپریشنل آرڈر بھی جاری کردیا گیا ہے،دوران میٹنگ ایس ایس پی نوشہروفیروز عبدالقیوم پتافی نے تمام شرکاء  افسران کو احکامات دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر نظر، اشتعال انگیز تقاریر، نعرے بازی، وال چاکنگ، منافرت پھیلانے والے لٹریچر کی روک تھام اور ضابطہ اخلاق کو مکمل نافذ کرایا جائے گا۔ لائسنس یافتہ/ روایتی جلوس کی اجازت، جلوسوں اور مجالس کے حوالے سے ٹائم اور مقررہ روٹس کی پابندی، ٹریفک و سیکیورٹی کلئیرنس، جلوسوں کی ویڈیو ریکارڈنگ، کا بھی انتظام کیا جائے گا۔ امام بارگاہوں اور جلوسوں کی مربوط سیکیورٹی کے لیے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ اسکائوٹس اور رضاکاران کو بھی شامل کیا جائے گا- سیکیورٹی کارڈز بھی  جاری کر دیئے جائینگے۔

ای پیپر دی نیشن