گڈانی پھاٹک کے اطراف  بارش کا پانی نہ نکالا جاسکا

Aug 04, 2022


سکھر( بیورو رپورٹ)محکمہ ریلوئے سکھر ڈویژن کی نااہلی ،ریلوئے اسٹیشن ٹریک گڈانی پھاٹک سے برساتی پانی نہ نکالا جاسکا۔تفصیلات کے مطابق سکھر میں دو روز قبل ہونیوالی بارش کے باعث جہاں سکھر شہر کی سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا تھا وہی سکھر ریلوئے اسٹیشن کے عقب میں واقع گڈانی پھاٹک کے قریب ریلوئے ٹریک کے قریب بھی برساتی پانی جمع ہو گیا تھا کہ لیکن افسوس دو روز گذرنے کے باوجود محکمہ ریلوے سکھر ڈویژن کی مجرمانہ خاموشی و نااہلی کی وجہ سے برسات کا جمع ہوا پانی نکالا نہیں جا سکا ہے   انہوں نے وفاقی وزیر ریلوئے سمیت دیگر بالا حکام سے نوٹس لیک گڈانی پھاٹک ٹریک اور اسکے اطراف کے جمع ہوا برساتی پانی کی نکاسی کیلئے ہنگامی بنیادی پر اقدام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں