اسپتال چورنگی سے گزرنے والی میٹھے پانی کی لائن تبدیل کی جائے ‘ ایاز بنگش 

Aug 04, 2022


اچی (نیوز رپورٹر) ضلع ملیر کے سماجی رہنمائ￿  ایاز بنگش نے ہسپتال چورنگی کا دورہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہسپتال چورنگی سے جنرل ٹائر دیوار کیساتھ 15 انچ کی میٹھے پانی کی لائن اور انڈسٹریز کا کیمیکل زدہ پانی کا نالہ جو گذر رہا ہے وہ ساتھ مل گیا ہے اس میٹھے پانی کی لائن کو تبدیل کیا جائے تاکہ جب پانی پریشر سے آئے تو آگے آبادی اور انڈسٹریز تک جائے۔ انہوں نے مزید کہاکہ میٹھے پانی کی لائن جو ٹو ٹ پھوٹ کا شکار ہے اور وہاں سے پانی لیک ہورہا ہے برابر میں انڈسٹریز کا کیمیکل زدہ پانی جب میٹھے پانی کی لائن میں پانی بند ہوتا ہے تو وہ نالے کا گندہ پانی کھینچتا ہے اس پانی کے استعمال کی وجہ سے لوگ بڑی تعداد میں بیماریوں میں مبتلاہورہے ہیں جس کا تدارک ضروری ہے لہٰذا واٹر بورڈ اور ٹاؤن کے ذمہ دار افسران کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے اس کی درستگی اور صاف پانی کی سپلائی اور پریشر میں اضافے کیلئے فوری عملی اقدامات کریں تاکہ لوگوں کو صاف پانی میسر آسکے اور گندے پانی کے نقصان سے بھی حفاظت ہو۔ لہٰذا علاقے کے لوگوں بالخصوص فیکٹریوں میں رہائش پذیر مزدوروں کا پرزور مطالبہ ہے کہ ہسپتال چورنگی تا جنرل ٹائر روڈ تک پانی کی صاف لائن کو بلا کسی تاخیر فوری طور پر تبدیل کیا جائے تاکہ صاف اور شفاف پانی کی بنیادی سہولت میسر ہو جس سے فیکٹریوں میں رہائش پذیر مزدور موزی امراض سے بچ سکیں۔ ہمیں امید ہے کہ واٹر بورڈ کے افسران اس اہم مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے۔

مزیدخبریں