دین و ملت کیلئے شاہ تراب الحق جیسے لوگوں کی اشد ضرورت ہے۔ شاہ عبد الحق 


کراچی (نیوز رپورٹر) پیرطریقت حضرت علامہ سید شاہ تراب الحق قادری علیہ الرحمہ کے سالانہ عرس کے سلسلے میں4محرم الحرام صبح دربار مصلح الدین کھوڑی گارڈن نزد جوڑیا بازار میں قرآن خوانی،غسلِ صندل مزار شریف اور قل شریف، فاتحہ خوانی و اجتماعی دعا کی گئی۔صاحبزادہ علامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے اس موقع پرشاہ صاحب کی دینی و ملی ، سماجی و سیاسی خدمات کو زبر دست خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہا کہ ہما ری جدو جہد کا اوّلین مقصد دین مصطفی کی سر بلندی اور ملک ِ پاکستان کا استحکام ہو نا چاہیے، یہی علامہ شاہ صاحب کا مشن رہا ۔ دین مصطفوی کی صحیح معنوںمیں ترویج و اشاعت کیلئے شاہ تراب الحق جیسے لوگوں کی اشد ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہ صاحب سے محبت کرنے والے دین اسلام اور پاکستان کے استحکام کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بر وئے کار لا ئیں ۔تقریب میں شیخ الحدیث علامہ یونس شاکر رضوی،علامہ رئیس قادری،علامہ قاری اشرف گورمانی،سید رفیق شاہ،علامہ کامران قادری،علامہ ناصر خان،مولانا فرحان شیخ،علامہ فیصل رشید،غفران احمد ،عبد اللہ میمن اور کثیر تعداد میں مریدین وا بستگان شریک تھے ۔ اس موقع پر اعلان کیا کہ شاہ صاحب کے عرس کے سلسلے میں مرکزی عوامی اجتماع عاشور کے بعد بروز اتوار کو میمن مسجد مصلح الدین گارڈن میں ہو گا ۔ 

ای پیپر دی نیشن