انڈس اسپتال میں کینسرکے بچوں کا علاج بڑا کارنامہ‘ عتیق الرومیتی 

Aug 04, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر) متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے انڈس اسپتال بچوں کے کینسر وارڈ کا دورہ کیااس موقع پر انہوں نے اسپتال  کی انتظامیہ اور  اسٹاف کے جذبے اور حسن انتظام کو سراہا اور کہا کہ یہ ایک نیک مشن کے لئے مصروف عمل ہیں جو دنیا و آخرت میں کامیابی کا باعث بنے گا انہوں نے کہا کہ سب سے بڑی ہے خدمت انسانی جانوں کو بچانا ہے، انہوں نے کہاکہ انڈس اسپتال میں کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلابچوںکے علاج کا انتظام بڑا کارنامہ ہے انہوں نے اسپتال انتظامیہ کو اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایااس موقع پر اسپتال کے سی ای او ڈاکٹر عبدالباری خان بھی موجود تھے، 

مزیدخبریں