ایم اے سال اول وآخر ریگولر وپرائیوٹ کے مختلف مضامین کے نتائج کا اعلان 


کراچی (نیوز رپورٹر)ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفرحسین کے مطابق ایم اے ریگولر وپرائیوٹ سال اول وآخر سالانہ امتحانات برائے 2019-2020 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔جن مضامین کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے ان میں ایم اے سال اول ریگولر اسلامک اسٹڈیز،پولیٹیکل سائنس اورایجوکیشن جبکہ ایم اے سال اول پرائیوٹ انگلش،پولیٹیکل سائنس اور جنرل ہسٹری شامل ہیں۔ ایم اے سال آخر پرائیوٹ پولیٹیکل سائنس،انگلش اور جنرل ہسٹری جبکہ ایم اے سال آخر ریگولر کے مضامین میں اسلامک ہسٹری اور اسلامک اسٹڈیز شامل ہیں۔نتائج کے مطابق ایم اے سال آخر پرائیوٹ پولیٹیکل سائنس کے امتحانات میں فرحانہ بنت ظفر سیٹ نمبر616287 نے 638 نمبرز کے ساتھ پہلی ،اُمِ غزل اقبال بنت محمد اقبال الدین احمد سیٹ نمبر616348 نے 636 نمبرز کے ساتھ دوسری اور سکندر ولد روشن علی سنگانی سیٹ نمبر 616247 نے 633 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔امتحانات میں 153 طلبہ شریک ہوئے،29 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 91 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا۔کامیابی کا تناسب 78.43 فیصدرہا۔ایم اے سال آخرانگلش پرائیوٹ کے امتحانات میں 50 طلبہ شریک ہوئے ،08 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن جبکہ ایک طالبعلم کو تھرڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا ۔کامیابی کا تناسب 18.00 فیصدرہا۔ایم اے سال آخر پرائیوٹ جنرل ہسٹری کے امتحانات میں شازیہ گوہر بنت سراج الدین قریشی سیٹ نمبر611818 نے 708 نمبرز کے ساتھ پہلی ،محمد طارق خان ولد گل زرین سیٹ نمبر611804 نے 701 نمبرز کے ساتھ دوسری اور امتل حفیظ بنت حفیظ اللہ بٹ سیٹ نمبر611822 نے 699 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ امتحانات میں 21 طلبہ شریک ہوئے،11 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 05 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیاگیا۔کامیابی کا تناسب 76.19 فیصدرہا۔ایم اے سال آخر ریگولر اسلامک ہسٹری کے امتحانات میں ایک طالبعلم شریک ہوا اور سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قرارپایا۔کامیابی کا تناسب 100.00 فیصدرہا۔ایم اے سال آخر ریگولر اسلامک اسٹڈیز کے امتحانات میں عبداللہ گورنمنٹ کالج فارویمن کی طاہرہ محیب بنت محیب اشرفی سیٹ نمبر32518 نے 749 نمبرز کے ساتھ پہلی ،جویریہ بنت عبدالغفور سیٹ نمبر32510 نے 717 نمبرز کے ساتھ دوسری اور بسمہ نسیم بنت محمد نسیم سیٹ نمبر32503 نے 716 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ امتحانات میں 19 طلبہ شریک ہوئے،13طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 05 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا ۔کامیابی کا تناسب 94.74 فیصدرہا۔ایم اے سال آخر پولیٹیکل سائنس ریگولر کے امتحانات میں عبداللہ گورنمنٹ کالج فارویمن کی ثمرین طفیل بنت طفیل محمد سیٹ نمبر32540 نے 674 نمبر ز کے ساتھ پہلی ،ماہ نور شہزادی بنت محمد ریاض سیٹ نمبر32532 نے 631 نمبرز کے ساتھ دوسری اور کلثوم بنت غلام ربانی سیٹ نمبر32527 نے 613 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ امتحانات میں 24 طلبہ شریک ہوئے،08 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 13 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا ۔کامیابی کا تناسب 87.50 فیصدرہا۔ایم اے سال اول پرائیوٹ انگلش کے امتحانات میں 40 طلبہ شریک ہوئے،10 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 30 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کاتناسب 25.00 فیصدرہا۔ایم اے سال اول پرائیوٹ جنرل ہسٹری کے امتحانات میں 41 طلبہ شریک ہوئے،15 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 26 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کا تناسب 36.59 فیصدرہا۔ایم اے سال اول پرائیوٹ پولیٹیکل سائنس کے امتحانات میں 300 طلبہ شریک ہوئے،199 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا جبکہ 101 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کاتناسب 66.33 فیصدرہا۔ایم اے سال اول ریگولر اسلامک اسٹڈیز کے امتحانات میں 23 طلبہ شریک ہوئے،21 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 02 طلبہ ناکام قرارپائے،کامیابی کا تناسب91.30 فیصدرہا۔ایم اے سال اول ریگولر پولیٹیکل سائنس کے امتحانات میں 24 طلبہ شریک ہوئے،17 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 07 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کا تناسب 70.83 فیصدرہا۔ایم اے سال اول ریگولر ایجوکیشن کے امتحانات میں 08 طلبہ شریک ہوئے،06 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا جبکہ 02 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کاتناسب 75.00 فیصدرہا۔

ای پیپر دی نیشن