کراچی (نیوز رپورٹر)ایچ ای جے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری، جامعہ کراچی کی پی ایچ ڈی اسکالر انیلابشیر نے بدھ کو بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس)، جامعہ کراچی میں منعقدہ ایک سیمینار میں اپنے تحقیقی مقالے کے دفاع میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’جدوار‘‘ ایک ادویاتی پودا ہے کہ جو ابتدائی زمانے سے انسانی علاج معالجے میں استعمال ہوتا آیا ہے۔ واضح رہے کہ انیلابشیرایچ ای جے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ شاہین کی زیرِ نگرانی پی ایچ ڈی کررہی ہیں۔ انیلابشیر نے کہا کہ جدوارہمیشہ سے ہربل دوا کے طور پر استعمال ہوتا آیا ہے یہ پودازہر کے تریاق، قوت بخش دوا، مقوی قلب اور بخار کم کرنے والی دوا کے طور پر استعمال ہوتا رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا مقالہ دو حصوں پر مشتمل ہے۔ سمینار کے آخر میں سوالات و جوابات کا سیشن بھی ہوا۔
پی ایچ ڈی اسکالر انیلا بشیر کا سیمینار میں اپنے تحقیقاتی مقالے کا دفاع
Aug 04, 2022