پاک فوج افسران کی شہادت پر قوم غمزدہ ہے ،فہیم شیخ


کراچی (نیوز رپورٹر)پاکستان سنی تحریک مرکزی رابطہ کمیٹی کے رکن وترجمان فہیم الدین شیخ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں فلاحی سرگرمیوںکا جائزہ لیتے ہوئے پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گرنے سے پاک فوج کے افسران کی شہادت پر پوری قوم غمزدہ ہے ،مصیبت زدہ عوام کی جان ومال کو محفوظ بنانے کا جائزہ لیتے ہوئے شہید ہونیوالے پاک فوج کے افسران کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،ملک وقوم کیلئے جان قربان کرنے والوں کوہمیشہ یاد رکھا جائیگا ،محرم الحرام کے مقدس مہینے میں مذہبی منافرت پھیلا کر امن خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے ،حکومت ،پولیس قانون نافذ کرنیوالے اداروں کومذہبی منافرت پھیلانے والوں سے سختی سے نمٹنا ہوگا ،چند سالوں سے محرم الحرام میں صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کر کے ملک بالخصوص کراچی کو فرقہ وارانہ فسادات کی آگ میں جھونکنے کی کوشش کی جارہی ہے،گستاخی صحابہ سے کروڑوں مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروع ہوتے ہیں ملک بھر بالخصوص کراچی کی پولیس انتظامیہ ، کمشنرکراچی ، ڈپٹی کمشنرز سے مطالبہ ہے صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کرنیوالوں کے خلاف قانون کو فوری حرکت میں لایا جائے ،محرالحرام میں سڑکیں بند کرکے عوام کو تکلیف میں مبتلا نہ کیا جائے ، اہلسنت امن پسند اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں کسی کو بھی مذہبی منافرت یا انتشار پھیلانے نہیں دینگے ،  پولیس و رینجرز اورملکی سلامتی کے ادارے مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف قانون کا شکنجہ سخت کریں ،کراچی کا امن کسی صورت سبوتاژ ہونے نہیں دینگے ،محرم الحرام صبر واستقامت ،امن وبرداشت اور بھائی چارگی کو فروغ دینے کا درس دیتا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ان کے ہمراہ پمرکزی رابطی کمیٹی کے ارکان محمد آفتاب قادری ،محمد طیب قادری ،علماء بورڈ کے رکن علامہ محمود قادری ،کراچی کے امیر غلام مرتضیٰ قادری بھی موجود تھے ،فہیم الدین شیخ کا کہنا تھا کہ محرم الحرام میں صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کے سلسلے کو قانونی طور پر روکا جائے ،مزار حضرت عبداللہ شاہ غازی رحمتہ اللہ علیہ اہلسنت و جماعت کا قدیمی ورثہ ہے اورمحکمہ اوقاف کے کنٹرول میں ہے ، سیدنا عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر غیر شرعی، غیر اخلاقی، حرکت و سکنات کرنے نہیں دینگے اس حوالے سے قانون نافذ کرنیوالوں سے بھی رابطے کئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ،مذہبی منافرت پھیلانے والے عوام اہلسنت کے جذبات کو ٹھیس پہنچا کر مذہبی انتشار پھیلانا چاہتے حکومت فوری نوٹس لے ،بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہیں حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے اور کھلے آسمان کے نیچے بے یار و مددگار ہیں،سیلاب متاثرین امداد کے منتظر ہیں، پاک فوج بلوچستان کے متاثرین کو امداد فراہم کرنے میں کوشاں ہے، پاکستان سنی تحریک کے شعبہ اہلسنت خدمت فائونڈیشن کے تحت متاثرین کی امداد کیلئے بلوچستان میں رضاکار فلاحی کاموں میں مصروف ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن