فلسطینیوں کی پرامن احتجاجی ریلی پرصہیونی فوج کا حملہ، کئی مظاہرین زخمی

نابلس (این این آئی) قابض اسرائیلی فوج نے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں نابلس کے مشرق میں بیت دجن نامی قصبے میں بستیوں کی مذمت میں نکالے جانے والے احتجاجی جلوس پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق فلسطینی ہلال احمر نے کہاکہ اس کے امدادی کارکنوں نے 22 زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی۔ یہ شہری ربڑ کی گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے تھے۔ اس کے علاوہ 75 فلسطینی مظاہرین زہریلی آنسو گیس کی شیلنگ سے متاثر ہوئے۔نابلس میں مقامی کمیٹی نے بستیوں اور زمینوں پر لوٹ مار کے خلاف ہفتہ وار مارچ میں شرکت کی اپیل کی تھی۔بیت دجن گاں کئی مہینوں سے قابض افواج کے ساتھ زمینوں پر قبضے کا خطرہ دیکھ رہا ہے۔گذشتہ جولائی میں مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی قبضے اور آباد کاروں کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں میں اضافہ اور مزید میدانی جھڑپیں دیکھنے میں آئیں۔مزاحمتی سرگرمیاں مسلح جھڑپوں کے درمیان ابلس اور جنین میں عوامی مزاحمتی کارروائیوں کے جواب میں قابض فوج کے حملے روز کا معمول ہیں۔
22 فلسطینی زخمی

ای پیپر دی نیشن