واشنگٹن(اے پی پی)امریکہ نے اپنے شہریوں کوخبردار کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں القاعدہ کے سرابراہ ایمن الظواہری کے ماریجانے بعد بیرون ملک ممکنہ طور پر امریکہ مخالف پر تشدد واقعات پر ہوشیار رہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں اپنے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ القاعدہ کے سرابراہ ایمن الظواہری کی موت کے بعدالقاعدہ کے حامی اور دیگر دہشت گرد گروہ امریکی اداروں اور شہریوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ محکمہ خارجہ نے کہا کہ محکمے کا ماننا ہے کہ ایمن الظواہری کی موت کے بعد امریکہ مخالف تشدد کے امکانات زیادہ ہیں۔ بیان میں بتایا گیا کہ موجودہ اطلاعات سے معلوم ہوتا ہے کہ دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے متعدد خطوں میں امریکی مفادات کے خلاف دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں لہذا امریکی شہری بیرون ملک سفر کرتے ہوئے انتہائی ہوشیار رہیں اور حالات سے باخبر رہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ
ایمن الظواہری کی ہلاکت کے بعد دہشت گرد امریکی شہریوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں: امریکہ
Aug 04, 2022