اسلام آباد (خبر نگار) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے اجلاس میں پی ایم ڈی سی بل زیر غور آیا۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے گزشتہ سینٹ اجلاس میں بل پیش کیا تھا۔ سلیم مانڈوی والا نہ کہا کہ تمام ڈاکٹر، طلباء اور طالبات کی نظریں پی ایم ڈی سی بل پر ہیں۔ اس بل کو تاخیر کے بغیر فوری منظور کیا جانا چاہئے۔ اس بل کے باعث طلباء سڑکوں پر آکر احتجاج کرتے رہے۔ بل پر ووٹنگ نہ کرانے پر ارکان نے احتجاج کیا۔ بل کے موور سینیٹر سلیم مانڈوی والا سمیت دیگر ارکان کے مطالبے کے باوجود چیئرمین نے بل پر ووٹنگ موخر کر دی۔ سلیم مانڈوی والا سمیت دیگر ارکان کا چیئرمین کمیٹی ہمایوں مہمند کے خلاف قرارداد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
قائمہ کمیٹی