اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تاجر برادری اور وومن چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری پر زور دیا ہے کہ وہ کارپوریٹ سوشل ریسپانسیبلٹی کے منصوبے شروع کرکے معاشرے کے ساتھ روابط قائم کریں، اس سے لوگوں میں بیداری پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ سماجی، صحت اور ماحولیات کے مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی جبکہ اس کے نتیجے میں صارفین میں ان کی مصنوعات اور خدمات کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہوگا۔ صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو ایوان صدر میں فیصل آباد وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدر نگہت شاہد کی قیادت میں ایک وفد سے ملاقات میں کیا۔ صدر مملکت نے خواتین کی نمائندہ تنظیموں، این جی اوز، سیاسی جماعتوں کے خواتین ونگز، نامور خواتین اور سول سوسائٹی کے ارکان پر زور دیا کہ وہ کاروبار، تجارت اور صنعتی شعبوں میں خواتین کی حوصلہ افزائی کے لیے فعال کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معاشی اور مالی طور پر خود مختار ملک بنانے کا ہمارا خواب ادھورا رہ جائے گا اگر ہم خواتین کی آبادی کو معیشت میں مرکزی دھارے میں لانے میں ناکام رہے جو کہ آبادی کا تقریباً 50 فیصد ہیں۔
صدر