نئی دہلی (اے پی پی)بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ نے ایک بار پھر متنازعہ قانون شہریت پر عمل درآمد کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہاہے کہ ملک میں کورونا ویکیسی نیشن مکمل ہونے کے بعد اس قانون پر عمل درآمد کیاجائے گا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق امت شاہ نے مغربی بنگال اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سویندو ادھیکاری کویہ یقین دہانی پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کے دوران کرائی۔ ملاقات کے دوان سویندو ادھیکاری نے متنازعہ ترمیمی قانون شہریت پر عمل درآمد کرنے کا مطالبہ کیا، جس پر امت شاہ نے کہا کہ اس قانون کووڈ ویکسی نیشن ختم ہونے کے بعد پورے ملک میں نافذ کیا جائے گا۔ ویکسی نیشن کی مہم نوماہ میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔
بھارتی وزیرداخلہ
متنازعہ قانون شہریت کوویڈ ویکسی نیشن مکمل ہونے کے بعد نافذکیاجائیگا، بھارتی وزیر داخلہ
Aug 04, 2022