ثابت گینگ کے گرفتار ملزم کے سنسنی خیز انکشاف، ایڈیشنل سیکرٹری کو قتل کیا 

لاہور (نامہ نگار) ڈیفنس میں خاتون  سے کار چھیننے والے نو رکنی گینگ کے بار ے  سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق واردات میں گرفتار ملزم عبداللہ سے تفتیش میں انکشاف ہوا کہ خطرناک گینگ نے سابق ایڈیشنل سیکرٹری سمیت کئی شہریوں کو مزاحمت پر قتل کیا جبکہ ملزم بلال نے موٹروے پر ایڈیشنل آئی جی موٹرویزسجاد آفریدی کو فائرنگ کر کے زخمی کیا۔ گینگ راولپنڈی، اسلام آباد اور لاہور میں کار چھیننے کی 35 سے زائد وراداتیں کر چکا ہے۔ گینگ لیڈر بلال ثابت، امتیاز لنگڑا، ارشد اور واجد راولپنڈی پولیس کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہو چکے ہیں اور اب بلال کا بھائی یاسر ثابت گینگ آپریٹ کر رہا ہے۔ مردان کا لیاقت، پشاور کا نوراللہ اور فیروز تاحال گرفتار نہیں ہوئے۔ دو ممبر خالد اور عبدالرحمن اڈیالہ جیل میں ہیں۔ گینگ میں جیلوں سے رہا ہونے والے خالد خان، سید ولی، نجیب اللہ، فیروز، عبداللہ شامل ہیں۔
گینگ

ای پیپر دی نیشن