پی پی پی پارلیمنٹیرینز کی رجسٹریشن منسوخی کی اپیل کی سماعت جلد کرنے کی درخواست دائر

Aug 04, 2022

لاہور (سپیشل رپورٹر) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میںپیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی رجسٹریشن منسوخی کیلئے اپیل کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر کردی گئی ہے۔ 
امریکی شہری اقتدار حیدر نے درخواست میں موقف اپنایا کہ پیپلز پارٹی اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز الگ الگ سیاسی جماعتیں ہیں۔ الیکشن ایکٹ 2017ء کی دفعہ 203 کی ذیلی دفعہ 3 کے تحت کوئی بھی شخص صرف ایک پارٹی کا ممبر ہو سکتا ہے۔ استدعا ہے کہ عدالت الیکشن کمشن کو پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی رجسٹریشن منسوخی کا حکم دے۔
منسوخی

   

مزیدخبریں