کراچی: پولیس ہیڈ کوارٹرز میں صفائی کے دوران دستی بم پھٹ گیا، 2 اہلکار جاں بحق

Aug 04, 2022

کراچی(نیوزرپورٹر) شہر قائد کے علاقے گارڈن میں واقع پولیس ہیڈ کوارٹر میں دستی بم کے دھماکے میں 2 اہلکار جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق دھماکا ہیڈکوارٹر گارڈن کے اسلحہ خانے میں ہوا۔اسپتال ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد چار زخمی پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دوران علاج 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے 2 اہل کاروں کی شناخت 45 سالہ کانسٹیبل صابر اور 40 سالہ شہزاد کے نام سے ہوئی ہے۔زخمی ہونے والے اہل کاروں میں 40 سالہ علی گوہر اور  55 سالہ سعید شامل ہیں۔، جنہیں اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق دونوں زخمی اہل کاروں کی حالت تشویش ناک ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد چار زخمی پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دوران علاج 2اہلکار جاں بحق ہوگئے۔پولیس حکام نے بتایاکہ دستی بم گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر کے مال خانے میں صفائی کے دوران پھٹا۔ واقعہ دہشت گردی نہیں، بلکہ اتفاقی حادثہ ہے۔ایس ایس پی سٹی کے مطابق بدھ کی صبح گارڈن پولیس ہیڈکوارٹرز کے اندر اسلحہ خانے میں دھماکا ہوا۔ انہوں نے بتایاکہ صفائی کے دوران گرنیڈ پھٹنے سے دھماکا ہوا۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی۔کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ سندھ کے ڈی آئی جی آصف اعجاز واقعہ کے فوری بعد جائے وقوعہ پر پہنچے۔ ڈی آئی جی آصف اعجاز شیخ کے مطابق گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر کے اسلحہ خانے سے پولیس اہلکاروں نے دو دستی بم باہر نکالے تھے کہ ان میں سے ایک کی پن نکل گئی جس سے زوردار دھماکہ ہوا۔
کراچی دھماکہ 

مزیدخبریں