امریکہ جنگ میں براہ راست ملوث ہے، یوکرائن: مشرقی ڈونٹیسک سے شہریوں کا انخلا

ماسکو ‘ کیف‘ استنبول (اے پی پی+ این این آئی) یوکرائن کی ملٹری انٹیلی جنس کے نائب سربراہ وادیم سکبٹ سکی نے کہا کہ امریکہ یوکرائن تنازعہ میں براہ راست ملوث ہے۔ اخبار ٹیلیگراف کے ساتھ ایک انٹرویو  کا حوالہ دیتے ہوئے  کہا کہ امریکہ میزائل حملوں میں تعاون کر رہا ہے۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق یہ سب وائٹ ہاؤس اور پینٹاگون کی تردید کے برعکس اس بات کا بلاتردید ثبوت ہے کہ امریکہ یوکرائن  کی جنگ میں براہ راست ملوث ہے۔ ادھر یوکرائن سے اناج سے بھرا پہلا کارگو جہاز ترکیہ کے شہر استنبول پہنچ گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرینی اناج کی آمد 22 جولائی کے معاہدے کے بعد ممکن ہوئی۔ معاہدے کے تحت یوکرائن23 ملین ٹن اناج عالمی مارکیٹ کو فراہم کرے گا۔ واضح رہے کہ یوکرائن سے اناج سے لدا کارگو جہاز یکم اگست کو اوڈیسا کی بندرگاہ سے روانہ ہوا تھا۔ یوکرائن نے مشرقی ڈونیٹسک کے بعض حصوں میں مقیم شہریوں کا لازمی انخلا شروع کر دیا ہے۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق  یوکرائن کی نائب وزیر اعظم ایرینا ویریشچک نے بتایا کہ اس سلسلے میں پہلی ٹرین ان افراد کو لے کر  یوکرائن کے وسطی شہر کروپیو نیتسکی پہنچی جن میں زیادہ تر خواتین، بچے اور بزرگ شہری شامل ہیں۔ 
یوکرائن 

ای پیپر دی نیشن