ڈاکٹرز اعلیٰ ترین اخلاقی اقدار کے مظہر ہونے چاہئیں: گورنر 

Aug 04, 2022

لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے گورنر ہائوس لاہور میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احسن وحید راٹھور اور پرائم یونیورسٹی آف نرسنگ، سائنس ایند ٹیکنالوجی کے نامزد ریکٹر ڈاکٹر خالد خان نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران میڈیکل کالجز کے کریکلم پر نظرثانی اور اسے جدید تقاضوں کے مطابق بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ نوجوان نسل ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہے، انہیں بہترین ڈاکٹرز بنانے کے ساتھ ساتھ بہترین انسان بھی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈاکٹرز اعلی ترین اخلاقی اقدار کے مظہر ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت یونیورسٹیوں میں جدید تقاضوں کے مطابق ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہے۔
گورنر 

مزیدخبریں