واشنگٹن (اے پی پی) امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی جمہوریت زوال کا شکار ہو رہی ہے جہاں ووٹنگ کے حقوق کو محدود اور آزادی محاصرہ میں ہے۔ چینی خبر رساں ادارے نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی حالیہ رائے شماری کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی جمہوریت زوال کا شکار ہے جہاں ووٹنگ کے حقوق کو محدود اور آزادی محاصرہ میں ہے۔ کالم نگار میکس بوٹ جو کونسل آن فارن ریلیشنز میں نیشنل سکیورٹی سٹڈیز کے ایک سینئر ساتھی ہیں نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ ہم تباہی کی طرف جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے افراد غیر ملکی پاسپورٹ حاصل کر کے کہیں اور جانے کی بات کرتے ہیں۔ امریکا کو درپیش مسائل میں زیادہ افراط زر، گن وائلنس، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں ناکامی اور ریپبلکن قانون سازوں کی جانب سے اسقاط حمل کے حقوق کو منسوخ یا محدود کرنا شامل ہیں۔
واشنگٹن پوسٹ
امریکی جمہوریت زوال پذیر‘ شہری دیگر ممالک جانا چاہتے ہیں: واشنگٹن پوسٹ
Aug 04, 2022