چناب نگر (نمائندہ خصوصی) بدچلنی کے شبہ پر دیور نے بھابھی کو فائرنگ کر کے ابدی نیند سلا دیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ چناب نگر کے علا قہ جھنگڑ گلوتراں میں ملزم دیور صابر کو اپنی بھابھی نزہت بی بی کے کردار پر شک تھا اور وہ اس کو بری حرکات سے منع بھی کر تا تھا، گذشتہ روز صابر نے اپنی بھابھی جو اس کے چھوٹے بھائی کی بیوی تھی اسے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور خود فرار ہو گیا۔ پولیس تھانہ چناب نگر نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
بھابھی کو مار دیا