جھل مگسی:اراضی کے تنازعہ  پر 2 گروپوں میں تصادم‘ ایک ہی خاندان کے 4 افراد قتل

کوئٹہ (اے پی پی) بلوچستان کے علاقے جھل مگسی  میں زمین کے تنازعہ  پر فائرنگ سے  ایک ہی خاندان کے 4افرادکو قتل کر دیا گیا۔  لیویز حکام  کے مطابق گزشتہ روز جھل مگسی کے علاقے گھاڑ میں زمین کے تنازعہ پر 2گروپوں میں تصادم ہوا، فائرنگ سے  امام بخش اس کے 2بیٹے علی بخش، علی دوست، مہیم خان موقع پر جاں بحق ہوگئے ہیں۔ لیویزنے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا۔ جہاں ضروری کارروائی کے بعد نعشوں کو ورثا  کے حوالے کردیا گیا۔ لیویز نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزموں کی تلاش شروع کردی‘ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
4 افراد قتل

ای پیپر دی نیشن