سانحہ ماڈل ٹاؤن پر کمیٹی بنا دی‘ رانا ثناء کو جیل بھجوائیں گے‘ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی نے کہا ہے کہ حکومت ہمارے نام ای سی ایل میں ڈالے یا نہ ڈالے لیکن ہم میں سے کوئی ملک چھوڑ کر نہیں گیا‘ ہر کارکن عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے۔ ہم حالات کا مقابلہ کریں گے۔ سانحہ ماڈل ٹائون واقعہ کی تحقیقات کے لئے وزیر اعلیٰ نے خصوصی کمیٹی بنا دی ہے۔ اسی دور میں رانا ثنا ء اللہ کو جیل بھجوائیں گے۔ معاشی بدحالی اور سیاسی جمہوری بحران کا واحد حل  فوری انتخابات ہیں۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو پنجاب ہائوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیاں توڑ دیں تو بہتری پھر بھی ممکن نہیں۔ ہمارا پہلا مطالبہ اور اعتراض چیف الیکشن کمشنر پر ہے انہیں فوری تبدیل کیا جائے‘ 20میں 15سیٹیں ہمیں دی گئی ہیں حالانکہ یہ پوری 20سیٹیں ہماری تھیں۔ الیکشن کمیشن اور سیاسی قبضہ مافیا کے پاس انتخابی دھاندلی کے 170طریقے ہیں۔ ہم نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین اسی لئے متعارف کروائی تھی۔
ڈپٹی سپیکر

ای پیپر دی نیشن