بجلی بلوں سے فکس ٹیکس کا مکمل خاتمہ خسارہ بوجھ اشرفیہ،بیوروکریٹس سے پورا کیا جائے:حافظ طاہر جمیل 

Aug 04, 2022

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) انجمن تاجران منٹگمری بازار کے صدر حافظ طاہر جمیل میاں نے کہا ہے کہ ایک سو پچاس یونٹ کی چھوٹے دکانداروں اور تاجروں کو رعایت اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے ۔ وزیر خزانہ سابق دور حکومت میں ایک روپیہ بھی ٹیکس اضافے پر سراپا احتجاج بن جایا کرتے تھے اور اپنی باری قوم پر ٹیکسوں کے نام پر بھتہ وصولی جیسے اقدامات کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہی مہنگی بجلی نے بھرکس نکال رکھا ہے اور موجودہ حکومت کو تو ویسے ہی تاجر و صنعتکار طبقات کی ہمدرد حکومت نام سے جانا پہچانا جاتا ہے مگر اس مرتبہ صرف تاجروں کو دبانے والی پالیساں عروج پکڑ رہی ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ بجلی کے بلوں سے فکس ٹیکس کا مکمل خاتمہ کیا جائے اور خساروں کا بوجھ اشرافیہ و بیوروکریٹس کو ملنے والی بلاوجہ مراعات کا خاتمہ کر کے پورا کیا جائے ۔
 

مزیدخبریں