ڈی سی غازی آباد پولیس سٹیشن کا  دورہ، محرم کے انتظامات کا جائزہ لیا 

Aug 04, 2022

 لاہور(خبر نگار)ضلعی انتظامیہ لاہور محرم الحرام میں تمام تر انتظامات کی بروقت تکمیل کے لئے متحرک ہیں۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے غازی آباد پولیس سٹیشن کا دورہ کیا۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی زیر صدارت غازی آباد پولیس اسٹیشن میں محرم الحرام کے سلسلہ میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد ہوا۔  اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر شالیمار قراۃ العین ظفر، جلوس منتظمین نے شرکت کی۔ محرم الحرام کے سلسلہ میں انتظامات پر تفصیلی بات چیت کی گئی اور درپیش مسائل کو سنا گیا۔ 

مزیدخبریں