وزیراعلیٰ کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن یونٹ لودھراں کی عمارت کا سنگ بنیاد

Aug 04, 2022

لاہور (لیڈی رپورٹر)وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ہدایت پر چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ لودھراں کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔اس موقع پر منعقدہ تقریب میں سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل لودھراں، بلڈنگ ڈپارٹمنٹ ، ضلعی انتظامیہ اورمختلف اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا کہ 2019 سے مختلف اضلاع میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹس قائم کئے جارہے ہیںتاکہ بے آسرا بچوں کو بحال کیا جا سکے۔

مزیدخبریں