آرمی کے شہداء کی خدمات  قابل تحسین ہیں : لاہور بار

لاہور(سپیشل رپورٹر)صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سردار اکبر علی ڈوگر نائب صدر سہیل شفیق چودھری، سیکرٹری رائے عثمان احمد، فنانس سیکرٹری رانا علی اختر نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں آرمی کے ہیلی کاپٹر کے حادثہ میں کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6افسران کی شہادت پر انتہائی گہرے غم اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان شہدا کی ملک و قوم کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں ۔ لاہور ہائیکورٹ کے عہدیداران نے شہداکی بلندی درجات کے لیے دعا بھی کی  

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...