ہائیکورٹ :  رجسٹرار مضاربہ کی غیر قانونی تعیناتی وفاق، سکیورٹی ایکسچینج کمیشن سے جواب طلب

لاہور(سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شان گل نے رجسٹرار مضاربہ کی غیر قانونی تعیناتی کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت، سکیورٹی ایکسچینج کمیشن سے جواب طلب کرلیا ہے ۔عدالت کے روبرو درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ رجسٹرار مضاربہ کو سیکرٹری سکیورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے غیر قانونی تعینات کیا ہے ۔قانون کے تحت رجسٹرار مضاربہ کی تعیناتی وفاقی حکومت کا اختیار ہے۔سیکرٹری سکیورٹی ایکسچینج کو رجسٹرار مضاربہ کی تعیناتی کا کوئی اختیار نہیں، استدعا ہے کہ عدالت رجسٹرار مضاربہ کی غیر قانونی تعیناتی کو کالعدم قرار دے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...