گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنما و ٹکٹ ہولڈر پی پی 64ایس اے حمید ایڈ ووکیٹ نے کہا ہے کہ عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے اور نااہل کرنے کیلئے ریفرنس داخل کرنے کا فیصلے میں انہیںناکامی ہی ملے گی ۔پی ڈی ایم ٹولہ کو عوام نے 20حلقوں میں صوبائی اسمبلی کے انتخاب میں مسترد کردیا اور نا م نہاد پنجاب حکومت کا خاتمہ کردیا۔ اس ذلت اور خفت کو مٹانے کیلئے الیکشن کمیشن کے ساتھ ملکر عمران خان کو نا اہل کرنے کیلئے اس کیخلاف ریفرنس اور ای سی ایل میں ڈالنے کی جو بدترین کوشش کررہے ہیں اس میں یہ ناکام ہونگے ۔
عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر حکومت کوناکامی ہی ملے گی :ایس اے حمید
Aug 04, 2022