گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سوشل ویلفیئر اکیڈمی گوجرانوالہ کے صدر اور سینئر کالم نگار حافظ محمد رفیق وڑائچ 'مرزا محمد عاصم 'حافظ محمد اعجاز عثمانی 'حافظ افتخار الہی تنویر اور محمد ساجد وڑائچ نے مشترکہ بیان میں ہیلی کاپٹر حادثے میں کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی 'میجر جنرل امجد حنیف اور دیگر فوجی افسران کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ دفاع وطن اور ہم وطنوں کی خدمت کیلئے فوج کی قربانیوں کو یاد رکھا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بہادر فوج نے ہمیشہ بروقت ہم وطنوں کی مدد کر کے قابل قدر مثالیں قائم کیں ۔ جس پر پوری قوم فوج کو سلام پیش کرتی ہے ۔