صنعا(اے پی پی)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ یمن کے متحارب فریقوں نے جنگ بندی میں مزید دو ماہ کے لیے توسیع پر اتفاق کیا ہے۔اقوام متحدہ نے اعلان کیا کہ یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت اور حوثی ملیشیا نے ملک بھر میں جاری جنگ بندی میں 2 اگست سے 2 اکتوبر تک کرنے پر اتفاق کیا ہے۔چینی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے یمن ہینز گرنڈبرگ نے کہا ہے کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ فریقین نے انہی شرائط کے تحت ملک میں مزید دو ماہ کے لیے جنگ بندی پر اتقاق کیا ہے۔
ہینز گرنڈبرگ نے کہا ہے کہ اس جنگ بندی میں توسیع میں فریقین کی جانب سے جلد از جلد توسیع شدہ جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے بات چیت کو تیز کرنے کا عہد شامل ہے۔
یمن جنگ بندی