عمران خان اور انکے حواریوں کا بال بال کرپشن میں ڈوبا ہے: پیر اشرف رسول

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری پیر سید اشرف رسول ایم پی اے نے الیکشن کمیشن کی طرف سے سنائے جانیوالے پی ٹی آئی کے فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے صادق اور امین قراردینے کا پول کھل گیا ہے ثابت ہوگیا کہ عمران خان اور اسکے حواریوں کا بال بال کرپشن میں ڈوبا ہے عمران خان وہ نام نہاد سیاستدان ہے جس نے جھوٹ پر مبنی بیان حلفی جمع کرایا اور امریکہ، بھارت ودیگر ممالک سے فنڈز اکٹھے کر کے غیر ملکی مفادات کا تحفظ کیا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے ورکرز کنونشن اور پی پی 139 کے ضمنی الیکشن کے مشاورتی اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے کیا، اس موقع پر میاں عبدالرئوف ، عارف خان سندھیلہ، طارق محمود ڈوگر، چوہدری محمود اختر گورایہ، شہباز مرحبا والے، حکیم سلیم اللہ و دیگررہنمائوں سمیت پارٹی کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔ انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے سے واضح ہوگیا ہے کہ پی ٹی آئی کو پاکستان میں غیر ملکی طاقتوں نے اپنے مفادات کیلئے پلانٹ کیا۔

ای پیپر دی نیشن