قصور(نمائندہ نوائے وقت) شہر اور گردونواح میں یوریا کھاد نایاب ہوگئی بلیک میں دوگنی قیمت میں فروخت زمیندار خوار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں یوریا کھاد ملنا خواب بن گیا کمال چشتی موڑ گنڈا سنگھ پل دولے والا حسین خان والا قادی ونڈ قبر والا سٹاپ ڈیلر بلیک میں اپنے من پسند لوگوں کو دو گنی قیمت میں فروخت کررہے ہیں کاشتکاروں نے بتایا کہ جس پوائنٹ پر کھاد موجود ہوتی ہے وہاں گھنٹوں لائنوں میں لگ کے خوار ہونا پڑتا ہے جب باری آتی ہے تو دکاندارکہتے ہیں کھاد ختم ہوگئی ہے جو ضلعی انتظامیہ نے کھاد کی سرکاری قیمت 1850 روپے مقرر کر رکھی ہے مگر کھاد مافیہ بلیک میں 2500 کی فروخت کررہے ہیں ضلعی انتظامیہ کھاد مافیہ کے آگے مکمل بے بس ہوچکی ہے کاشتکاروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے انجمن کاشتکاراں کے عہدیداروں اور ممبران چوہدری کرامت علی شہباز خان ایڈووکیٹ چوہدری حیدر علی زوالقرنین خان ایڈووکیٹ اور دیگر نے بتایا کہ حالیہ کاشت کی جانیوالی فصلوں مکئی چاول سبزی اور دیگر فصلوں کو یوریا کھاد کی اشد ضرورت ہوتی ہے زمینداروں کو بہت نقصان کا خدشہ ہے کاشتکاروں نے اعلیٰ احکام سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔