بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے، جس سے اموات کی تعداد 166 ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ دوماہ سے مون سون کی جاری بارشوں نے تباہی مچادی۔ بارشوں سے اب تک 166 افراد جاں بحق جبکہ 75 افراد زخمی ہوگئے۔پی ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ بارشوں سے اب تک مجموعی طور پر صوبے بھر میں 15ہزار 337مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔صوبے بھر میں بارشوں سے 23 ہزار 13 مال مویشی مارے گئے ہیں۔ دو لاکھ ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ریلیف کی سرگرمیاں جاری ہیں ریلیف کی سرگرمیوں میں انتظامیہ پاک فوج بحریہ اور ایف سی کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔