پاکستان تحریک انصاف عوام کی خدمت پر مکمل یقین رکھتی ہے:ڈاکٹریاسمین راشد

صدر پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف عوام کی خدمت پر مکمل یقین رکھتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف وسطی پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد کی لاہوردفترمیں مختلف اضلاع کی ڈسٹرکٹ باڈیزکے ممبران سے اہم ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ملاقات میں ضلع قصوراور ضلع شیخورہ کی ڈسٹرکٹ باڈیزکے ممبران نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر عظیم الدین،اعجاز منہاس،شنیلہ علی، بلال ورک،سرفراز ودیگر ممبران موجود تھے۔اس موقع پر ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں عام انتخابات کیلئے بالکل تیار ہے کیونکہ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے۔ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستانی عوام کے دل میں بستے ہیں.تمام اضلاع میں دورہ کرکے تنظیم سازی کے مرحلہ کوجلد مکمل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پاکستانی قوم کو نیا اور خوشحال پاکستان کا خواب دیا اور اب پاکستان تحریک انصاف ہی ملک کو معاشی بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف عوام کی خدمت پر مکمل یقین رکھتی ہے. سیاسی مخالفین کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے بارے میں عوام میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں.انہوں نے مزید کہا کہ عمران خا ن کی قیادت میں پاکستانی عوام کی بے مثال خدمت کی اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

ای پیپر دی نیشن