پارٹی کےفیصلوں کا اختیار صرف نواز شریف کو،مریم کی فارن فنڈنگ کیس پر لیگی رہنماوں کوہدایات

Aug 04, 2022 | 16:20

لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پارٹی کے فیصلوں کا اختیار اپنے پاس رکھ لیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق تمام قائدین روزانہ کی بنیاد پر پریس کانفرنس میں ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کو اجاگر کریں گے، عمران دورے حکومت کی کرپشن اور مہنگائی کو بھی اجاگر کیا جائے گا،واضح رہے مریم نواز نے گزشتہ روز وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں نواز شریف کی نمائندگی کی، مریم نواز نے مسلم لیگ (ن) کے قائدین کو ممنوعہ فنڈنگ کے معاملہ کو زیادہ سے زیادہ نمایاں کرنے کی ہدایت کر دی۔ مریم نواز کی ہدایت پر ہی گزشتہ روز سے لیگی رہنماؤں کی مسلسل پریس کانفرنسوں کا سلسلہ جاری ہے، لیگی وزراء اور پارٹی رہنماؤں کو اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں اور مہم کی نگرانی خود مریم نواز کریں گی۔

 
 

مزیدخبریں