وفاقی کابینہ نے تحریک انصاف کے خلاف سپریم کورٹ میں ڈیکلیریشن بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ایف آئی اے کو جعلی اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے لیے بھی ہدایت جاری کردی ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے جانے والے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے پر بھی غور کیا گیا۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے 2002 پارٹی ایکٹ کے خلاف فیصلہ جاری کیا، حکومت الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ایکشن لینے کی پابند ہے، تحریک انصاف کے خلاف ڈیکلیریشن سپریم کورٹ بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے، وزارت قانون کو تین روز دیے ہیں تاکہ معاملات قانون اور آئین کے مطابق ہوگی جس کی منظوری کابینہ دے گی اور پھر اسے پبلک کیا جائے گا۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو غیر ملکی فنڈ لینے والی جماعت ثابت کردیا، پہلی بار کسی سیاسی جماعت پر غیر ملکی فنڈنگ کا الزام ثابت ہوا، پی ٹی آئی نے 16 اکاؤنٹس ظاہر نہیں کیے جبکہ عمران خان نے بیان حلفی دیا کہ ہم نے بیرونِ ملک سے کوئی فنڈ نہیں لیا۔
وفاقی کابینہ کا پی ٹی آئی کے خلاف ڈیکلیریشن سپریم کورٹ بھیجنے کا فیصلہ
Aug 04, 2022 | 21:23