ہماری جدوجہد کا وقت ہے،ہم صرف الیکشن چاہتےہیں:شیخ رشید

اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہم اس الیکشن کمیشن کو نہیں مانتے۔اسلام آباد میں الیکشن کمیشن آفس کے باہر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری جدوجہد کا وقت ہے ہم اس الیکشن کمیشن کو نہیں مانتے۔شیخ رشید نے کہا کہ ہمارا مطالبہ صرف ایک ہی ہے کہ الیکشن کروائے جائیں۔لوگوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہمارا مطالبہ الیکشن ہے کیونکہ ہم اس ملک کی سیاسی ،معاشی اور اقتصادی تباہی برداشت نہیں کرسکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے جس طرح کے فیصلےآرہے ہیں کوئی بھی اس کو قبول نہیں کرسکتا۔

ای پیپر دی نیشن