پنجاب کابینہ میں شامل وزرا کو قلمدان سونپ دیے گئے،کس کو کونسی وزارت ملی؟

لاہور: پنجاب کابینہ میں شامل وزرا کو قلمدان سونپ دیے گئے جس کے تحت محسن لغاری وزیر خزانہ پنجاب، تیمور ملک وزیر کھیل اور کلچر ہوں گے۔ مراد راس کو وزیر تعلیم پنجاب کا قلمندان سونپا گیا ہے,اسی طرح یاسمین راشد وزیر صحت،ہاشم ڈوگر وزیرداخلہ پنجاب و جیل خانہ جات، آصف نکئی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن،علی شاہ وزیرکمیونی کیشن اینڈورکس پنجاب نوابزادہ منصور خان وزیر ریونیو پنجاب جبکہ جہانیاں گردیزی کو وزیر زراعت پنجاب مقرر کیا گیا ہے۔پنجاب کابینہ میں میاں اسلم اقبال وزیرہاؤسنگ، علی عباس شاہ وزیرجنگلات پنجاب ہوں گے جبکہ عمرچیمہ وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ہوں گے۔پنجاب کابینہ میں راجہ یاسر کو وزیر آئی اور ہائر ایجوکیشن مقرر کیا گیا ہے جبکہ انصار نیازی لیبر کے صوبائی وزیر ہوں گے۔راجہ بشارت وزیر کو آپریٹو اور پراسیکیوشن جبکہ شہاب الدین وزیر لائیو اسٹاک پنجاب ہوں گے۔پنجاب کابینہ میں منیب چیمہ کو ٹرانسپورٹ کی وزارت دی گئی ہےخرم ورک وزیر پارلیمانی امور ہوں گے۔غضنفرعباس وزیرسوشل ویلفیئر ،لطیف نذر وزیرمعدنیات ہوں گے جبکہ حسنین دریشک وزیرخوراک و توانائی، محمود الرشید وزیربلدیات کا قلمندان سونپا گیا ہے۔

 
 

ای پیپر دی نیشن