امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی جاپان پہنچ گئیں، نینسی پلوسی امریکی کانگریس کے وفد کے ہمراہ جنوبی کوریا سے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو پہنچی ہیں۔اس سے پہلے امریکی اسپیکر نے اپنے دورہ ایشیا میں سنگاپور، ملائیشیا اور تائیوان کا دورہ بھی کیا۔اسپیکر نینسی پلوسی دورہ ایشیا کے اختتام پر جاپان سے وطن واپس روانہ ہوجائیں گی۔امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی دورہ تائیوان کے بعد جاپان پہنچی ہیں۔نینسی پلوسی کا تائپے میں کہنا تھا کہ امریکا تائیوان کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا۔نینسی پلوسی صدارتی محل میں صدر سائے انگ وین سے ملاقات کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تائیوان کے ساتھ امریکی عہد کو ترک نہیں کریں گے، تائیوان کیساتھ اپنی پائیدار دوستی پر فخر ہے۔