امریکہ کی طبی ایجادات انسانیت کیلئے مفید ہیں:ڈاکٹر شوکت بابر ورک 


لاہور(نیوز رپورٹر)ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے بانی ٹرسٹی اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے کہا ہے کہ امریکہ کی طبی ایجادات انسانیت کیلئے مفید ہیں۔ عالمی برادری کو اپنے وسائل کارخ طب کے میدان میں انقلاب کی طرف موڑناہوگا۔تصادم کے نتیجہ میں قیمتی جانوں کاضیاع ہوتا ہے۔ یہ سرمایہ بھوک اوربیماریوں سے نجات کیلئے صرف کیاجائے۔ میڈیکل سائنس سمیت آئی ٹی کے میدان میں امریکہ کی شاندار ترقی پاکستان سمیت دنیا بھر کیلئے یقینا قابل قدر اور قابل تقلید ہے۔ ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان برابری اور بردباری کی بنیاد پر دوستانہ تعلقات کومزید فروغ دیا جائے۔ پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارت کے فروغ اور سماجی سطح پر منتخب وفود کے تبادلے سے دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ دوستی کا ایک نیا دور شروع ہو گا۔انہوں نے کہا کہ امریکا میں شعبہ طب کے اندر ہونیوالی جدید تحقیق انسانیت کیلئے نوید سعید ہے۔ عالمی محققین اجتماعی ذہانت سے متعدد مہلک امراض سے نجات کا راستہ تلاش کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف اقوام کو انسانیت کی بقاءاور بہبود کیلئے باہمی غلط فہمیاں دور اور تلخیاں ختم کرنا ہوں گی۔
 امریکا ریاست کامقام اس کی عوام اور منتخب سیاسی قیادت کے صادق جذبوں اور انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن