گھریلو ملازمہ پر بہیمانہ تشدد کے مجرموں کو عبرتناک سزادی جائے:شجاع الدین شیخ 


لاہور ( خصوصی نامہ نگار) گھریلو ملازمہ پر بہیمانہ تشدد کے مرتکب مجرموں کو عبرت ناک سزادی جائے۔ یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کہی۔ انھوں نے کہا اسلام نے انسان کو اشرف المخلوقات ہونے کے اعزاز سے نوازا ہے لیکن وقت کے فراعنہ انسان کو بدترین ظلم اور استحصال کا نشانہ بناتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق 12 سالہ بچی جو اسلام آباد کے ایک جج کے گھر ملازمہ کے طور پر کام کرتی تھی ا±سے مبینہ طور پر 7 ماہ تک مسلسل غیر انسانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

ای پیپر دی نیشن