لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ 46 سال بعد پارٹی کے بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو کا انتخابی نشان تلوار کا الاٹ ہو جانا بہت ہی اچھی بات ہے۔ اس انتخابی نشان پر الیکشن لڑتے ہوئے اس وقت ہمارے قائد بھٹو نے اس وقت کے بڑے بڑے جاگیر داروں اور سرمایہ داروں کو شکست دےکر اسمبلی جانے کا موقع فراہم کیا تھا۔ ہم بھٹو شہید کے سپاہی ہیں اور ان نے نواسے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ملک میں عام آدمی کواس کے حقوق دلوانے کیلئے کوشاں ہیں۔