لاہور(نامہ نگار) فیکٹری ایریا کے علاقے قینچی امرسدھو کے قریب قبرستان میں 35 سالہ شخص مردہ حالت میں پایا گیاہے۔ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت آصف کے نام سے ہوئی ہے، جو غازی روڈ لاہور کا رہائشی تھا۔ موت نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی ہے۔