سنیپ چیکنگ کے دوران کار سواروں کی فائرنگ ‘ ڈولفن اہلکار شدید زخمی


لاہور+فیروز والہ(نامہ نگاران) شاہدرہ کے علاقے میں کار سواروں کی فائرنگ سے ڈولفن اہلکار اور ایک خاتون شدید زخمی ہوگئے۔ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی نے میو ہسپتال میں زیر علاج کانسٹیبل ندیم کی عیادت کی۔شاہدرہ کے علاقے میں ڈولفن سکواڈ نے سنیپ چیکنگ کے دوران مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر کار سوار ملزمان نے رکنے کی بجائے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجہ میں ڈولفن اہلکار ندیم بازو پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا‘ایک خاتون بھی زخمی ہوگئی جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔زخمی اہلکار کو میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی نے میو ہسپتال میں زیر علاج کانسٹیبل ندیم کی عیادت کی۔ انہوں نے ڈاکٹرز سے ملاقات کی اور زخمی اہلکار کے علاج معالجہ بارے دریافت کیا۔سید علی ناصر رضوی نے ڈولفن اہلکار کو بہترین طبی سہولیات مہیا کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے پولیس جوانوں کی محنت قابلِ ستائش ہے۔قبل ازیں ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی نے شاہدرہ کے علاقہ میں فائرنگ کے جائے وقوعہ کابھی دورہ کیا۔ ایس پی سٹی حمزہ امان اللہ ودیگر افسران اس موقع پر موجودتھے۔ ایس پی سٹی نے ڈی آئی جی آپریشنز کو وقوعہ بارے بریفنگ دی۔ سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ کار سوار ملزمان کوسی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ٹریس کر کے جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ ڈولفن ٹیمیں سٹاپ اینڈ سرچنگ کے دوران مکمل الرٹ رہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...