لیسکو :محنت کشوں کو ایک ماہ کی اعزازی تنخواہ ، تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ 


لاہور(نیوز رپورٹر) لیسکو کے ہزاروں محنت کشوں کو ایک ماہ کی اعزازی تنخواہ اور تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ کے احکامات کا اجراءکردیا گیا۔ لیسکو ورکرز یونین سی بی اے نے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد حیدر، میاں محمد افضل جی ایم ایڈمن، آضیہ شعیب ڈائریکٹر جنرل ہومن ریسورسز، حافظ نعمان چیئرمین بور ڈ آف ڈائریکٹر کے ساتھ اس ضمن میں مذاکرات کرکے مثبت عملی شکل دینے پر یونین نمائندگان کے اجلاس میں شکریہ ادا کرتے ہوئے بزرگ مزدور رہنما خورشید احمد نے کہا کہ ادارہ محکمہ بجلی میں پچھلے سال سے بھرتی نہیں ہورہی ہے۔ لیسکو میں ایک محنت کش کو 5 کارکنوں کے برابر کام کا بوجھ اٹھانا پڑ رہاہے جبکہ ہر روز بجلی کے صارفین کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ محکمانہ کثیر کام کی وجہ سے حادثات اور جسمانی اور ذ ہنی کوفت بڑھ رہی ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر کارکنوں کی حوصلہ افزائی اور دلجوئی کیلئے لیسکو انتظامیہ نے انسانی بنیادوں پر تنخواہ کی جو سہولت بہم پہنچائی ہے اس کیلئے مشکور ہیں اور کارکنوں کی تلقین کرتے ہیں کہ لیسکو میں 58 لاکھ سے زائد بجلی کے صارفین کو مزید اعلیٰ خدمات سے مستفید فرماتے رہیں گے جس سے کمپنی اور ملازمین کی عزت بڑھے گی۔ اجلاس میں اسامہ طارق، حاجی محمد یونس، مظفر متین، رانا عبدالشکور،حاجی لیاقت، ملک زاہد، رانا رفیع، نوشیر خان، حسن منیر بھٹی،شفقت جاوید اور دیگر عہدیداروں نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...